in

’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟

’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تعریف کرنا بھی کام نہ آیا۔ امریکی ریاست فلوریڈامیں ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون جج کی خوبصورتی پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوری کے مقدمے میں گرفتارملزم کو آن لائن زوم کال پر خاتون جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر ملزم نے جج کو دیکھتے ہی ان کی خوبصورتی کی تعریف شروع کردی اور کہا کہ ’مجھے کہنا پڑے گا ،جج صاحبہ آپ بہت خوبصورت ہیں‘۔یہ سن کر جج نے ملزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری یہ چاپلوسی ہر جگہ چل جاتی ہو گی لیکن یہاں نہیں چلے گی ۔جج نے چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم لوئس کو پانچ ہزار ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے تک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے اہلخانہ کو کورونا ویکسین لگانے والی ڈاکٹر انیلہ کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کی ویکسی نیشن کی ذمہ دار نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر انیلہ قریشی کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کے اہلخانہ نے غلط بیانی کرکے ویکسین لگوائی جس کی وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو فرنٹ لائن ورکرز (طبی عملے) کیلئے کورونا ویکسین فراہم کی گئی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویلکم ٹو پاکستا ن بھارت کو میچ میں عبرتناک شکست کے بعد شاہ رخ کی پاکستان آمد ۔۔رات گئے بڑی خبر

اگر آپ بھی ہر مانگنے والے کو بھیک دیتے ہیں تو نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان ضرور سن لیں