in

تین صفر سے شکست پر دکھ ہے، دل چاہ رہا ہے کونے میں جاکر روؤں: پاکستانی کرکٹر

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، دوسرے ٹیسٹ میں سعود

شکیل کے آؤٹ پر ہر کسی نے کہا وہ آؤٹ نہیں تھا، اس کے علاوہ ہم ملتان میں کنٹرول میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ تین صفر پر سیریز میں شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، دل چاہ رہا ہے کونے میں جاکر روؤں، بہانہ نہیں

بنارہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انگلینڈ زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے، تجربہ کار ٹیم کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی مدد ملتی ہے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ تجربہ کار ٹیم کئ خلاف ہم نے نوجوان ٹیم کو کھلایا تھا،سیریز سے قبل یہی سوچا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ کے فائنل کے لیے

کوالیفائی کرنا ہے، سعود شکیل اور ابرار کی کارکردگی اس سیریز کے مثبت پہلو ہیں، پروفیشنل لائف میں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر برے دن کا سوچ لیا کہ سب گیا تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، اس نتیجے کی توقع نہ تھی لیکن ہمیں شکست سے سیکھنا ہوگا،طویل مدت میں آپ کی تمام چیزیں ایکسپوز ہوجاتی ہیں، کم مدت کی کرکٹ میں یہ چیزیں چھپ جاتی ہیں۔
ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے آپ کو ٹیکنیکلی مضبوط ہونا پڑتا ہے، ہمیں ہر پہلوں پر کام کرنا ہوگا، راتوں رات تو نہیں ہوگا لیکن محنت کرنا ہوگی، انگلینڈ نے اس انداز کو اپنانے سے قبل پوری ورکنگ کی ہے، پہلے سب نے مل کر سوچا ہوگا کہ کیسی کرکٹ کھیلنی پھر یہ انداز اپنایا، اس ٹیسٹ سیریز میں جب ہم نے کنٹرول کیا تو وہ بھی روایتی انداز میں واپس آئے، ہم ون ڈے ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہوئے اس ٹیسٹ سیریز میں آئے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑی خبر , پی ایس ایل اب ہوگی امریکہ کے میدانوں میں , پی سی بی نے اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی