in

ترکیہ زلزلہ،8دن بعد ملبے سے نکلی ماں کوزندہ دیکھ کر نوجوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

ترکیہ اور شام زلزلے میں جہاں ہزاروں جانیں جاچکی ہیں وہیں معجزوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سینکڑوں کی

تعداد میں بچے، خواتین، بزرگ اور جوان کئی کئی دنوں بعد ملبے سے زندہ نکالے جارہے ہیں۔اس دوران سامنے آنے والے

جذباتی مناظر دیکھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوجاتی ہے۔ایسے ہی ایک بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو 8دن تک ملبے

میں دبی اپنی ماں کو زندہ نکلتے دیکھ کر اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکا۔تصاویر میں اس خوش نصیب بیٹے کو خوشی میں چیختے

اور حیران ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اس تصویر کو شیئرکیا اور کیپشن میں لکھا، دل کو چھو لینے والا لمحہ، میں اس کیلئے بہت خوش ہوں۔سوشل میڈیا صارفین

نے شعیب اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں خوشی اور جذبات سے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

پی ایس ایل میچ کی ٹکٹ کے ساتھ جو بھی یہ کام کرے گا اسے سٹیڈیم داخلہ نہیں ملے گا،پی سی بی نے واضح کر دیا