in

ایک اوور میں 6 چھکے کھانے کے بعد وہاب ریاض نے افتخار احمد کو ایسا کیا کہا کہ سب حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی

میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 گیندوں

پر 6 چھکے مار کر اپنی ٹیم کا سکور 184 رنز تک پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

نمائشی میچ میں سرفراز الیون نے بابر اعظم الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی جس میں نامور مڈل آرڈر بلے باز

افتخار احمد کے ناقابل شکست 94 رنز کی جارحانہ اننگز بھی شامل تھی۔پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ میں افتخار احمد

کے ہاتھوں ایک اوور میں 6 چھکے کھانے والے وزیر کھیل پنجاب فاسٹ بائولر وہاب ریاض سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔فاسٹ بائولر وہاب ریاض کا کہنا تھا جو بھی ہو جائے ایک اوور میں 6 چھکے مارنا بہت بڑی بات ہے اور 6 چھکے کھانا بھی بہت حوصلے کی بات ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نمائشی میچ کے بعد 6 چھکے مارنے اور کھانے والے دونوں کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاب ریاض اور افتخار احمد ایک دوسرے سے خوش گپیاں کر رہے ہیں اور اسی دوران عمید آصف وہاب ریاض سے افتخار احمد کے چھکوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ جس پر فاسٹ باؤلر انہیں بتاتے ہیں کہ افتخار احمد نے جو یارکر پر چھکا مارا وہ بہت اچھا تھا اور اس کے بعد افتخار نے جو سلیش مارا وہ بھی بہت اچھا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بولڈ لباس کی تصاویرکس نے لیک کیں؟ ماریہ واسطی کا بڑا انکشاف

بڑی خبر:6 چھکے کھانے سے پہلے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کو کیا مشورہ دیا تھا؟