in

اگر پاکستان میچ جیت جائے، تو افغانستان کا مذاق نہ اڑانا کیونکہ ۔۔ جانیے کون سے 2 کھلاڑی ہیں، جو اس مشکل وقت میں افغان ٹیم کا خرچہ اٹھا رہے ہیں؟

افغاستان میں طالبان حکومت کے بعد سے عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کئی شہری افغانستان کو چھوڑ کر بیرون ملک

پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اگرچہ طالبان شہریوں کو عام معافی دے چکا ہے مگر اب بھی کئی حد تک شہری اپنے آپ کو غیر

محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اس حوالے سے چرچہ میں ہیں۔ کئی افغان کرکٹرز بیرون ملک

میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اب بھی ملک سے محبت کرتے ہیں۔ حال ہی میں افغانستان کے میچ کے دوران افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کو جذباتی انداز میں دیکھا گیا تھا۔ محمد نبی افغانستان کے ترانے کے دوران اشکبار ہو گئے تھے، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اور اس میچ میں ٹیم کو فتح دلوائی۔ جس پر افغان طالبان بھہ ٹیم کی کامیابی پر جشن منا رہے

تھے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی ہے جس میں افغان کرکٹ ٹیم کی اسپانسر شپ سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ افغانستان کے ایک پیچ پر لگائے پوسٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو مالی طور پر افغان حکومت یعنی طالبان کی حکومت سپورٹ نہیں کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اور افغان کرکٹ ٹیم کے دیگر

کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت مالی اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ جبکہ اس سب صورتحال میں ایک افغان کمپنی کی جانب سے بھی ٹیم کی مالی مدد کی جا رہی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں افغان کرکٹ ٹیم اپنے آپ کو سنبھالے ہوئے ہے۔ آج افغانستان اور پاکستان کے میچ میں جو بھی ٹیم جیتے، مگر ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور میمز میں ان کا مزاق اڑا کر انہیں مزید تکلیف میں نہیں پہنچانا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپنی اپنی ٹینکیاں بھروا لیں! نومبر میں پٹرول نہیں ملے گا کیونکہ ۔۔۔۔ بڑی خبر سامنے آگئی

شاہ رخ خان سے دوستی کا حق ادا! سلمان خان نے آریان خان کی رہائی تک کس چیز سے انکار کر دیا ؟ بڑی خبر