in

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ پاکستان میں کہرام برپا ، 57افراد کے انتقال کی خبر نے فضا سوگوار کر دی

ملک میں ہونے والی مون سون بارشوں اورسيلاب کی تباہ کارياں تاحال جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

مزيد 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 17 اموات ریکارڈ کی

گئیں، اس کے علاوہ کشمیر اور بلوچستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24گھنٹوں میں مزيد 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس

کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہو گئی ہے جبکہ زخمی افراد کی کل تعداد 7683 ريکارڈ ہو گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور

سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 22 مرد، 18 خواتین اور 17 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کی مناسبت سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 470 افراد جاں بحق اور 7204 افراد زخمی ہوئے جب کہ خيبرپختونخوا میں اب تک اموات کی تعداد 285 ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ان 2 مہینوں میں پیدا ہونے والوں کو کبھی بھی آپس میں شادی نہیں کرنی چاہیے، ہمیشہ ناکام رہے گی ستاروں کے ماہرین نے انتہائی حیران کن انکشاف کردی

سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھیانک ثابت ہوا ، 6سال تک معاشقہ چلانے والے لڑکا لڑکی بھائی بہن نکلے