انا اللہ و انا علیہ راجعون، پاکستان کی انتہائی اہم اور طاقتور شخصیت انتقال کر گئی
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے پرویز مشرف کے سابق پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق طارق عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب سیکٹر ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ طارق عزیز جنرل پرویز مشرف کے دور صدارت میں ان کے پرنسپل سیکرٹری رہے اور کچھ عرصہ قبل وہ صدر مشرف کی عیادت کے لیے دبئی بھی گئے تھے۔
طارق عزیز سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہم جماعت بھی تھے اور ان کے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی قریبی تعلقات تھے۔ اس کے علاوہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں بھارت سے مذاکرت کے دوران بیک ڈور ڈپلومیسی میں بھی طارق عزیز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔


