الودع تحریک انصاف۔۔کیا سے کیا ہو گیا؟ شاہ محمود قریشی کا کپتان کو بڑا دھچکا
شاہ محمود قریشی اپنی الگ پارٹی بنانے والےہیں۔ سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی ۔عمران خان کی
نیدیں اُڑ گئیں تفصیلات کے مطابق پیشگوئی کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن
بنا نہیں سکتے۔ پیپلزپارٹی کے مشیر زراعت اور اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے ایک بار پھر اپنی پیشگوئی کا اظہار کیا ہے، اور اس بار ان کی پیشگوئی
عام انتخابات، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی سے متعلق ہیں۔منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہے لیکن وہ دوسری پارٹی بنا نہیں سکتے، اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بناسکے تو
کسی اور پارٹی میں چلےجائیں گے، جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں، اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے، 2022 میں حکو متی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہوگی۔پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں
کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں، سال 2022 میں جس کی حکومت بنے گی عمران خان کے ساتھی اسی حکومت میں جائیں گے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ہے کہ جس نے جس پر مہربانی کی ہے اس نے اسی کے ساتھ ہی غداری کی ہے، جیتنے والا وقت چلا گیا، پچ تیار ہے، عمران خان کے ہارنے کا وقت ہے وہ کھیل نہیں سکتے تو جیتیں گے کیسے، ان کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے۔