in

احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا ۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے؟جانیے

احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔۔ اس قوم کے ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل کس مشکل وقت سے گز رہے ہیں؟انہیں کس سے شکوہ ہے

؟جانیے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان گزشتہ ہفتہ طبعیت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے
لیکن اب ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے
1 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جس کے باعث انہیں ملٹری اسپتال ایڈمٹ کرا دیا گیا تھا۔تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی تصویر جاری ہوئی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور انہیں بہتر حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ تصویر میں سائنسدان کے ساتھ ان کی اہلیہ ہینی خان اور چھوٹی بیٹی عائشہ بھی موجود ہیں۔پاکستانی مقبول سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحت کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے اپنی جان بھی حاضر کردیتے لیکن ان کا کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ ایک پرانے انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ عوام سے بہت محبت ہے لیکن کچھ احسان فراموش لوگوں سے ہمیشہ شکوہ رہے گا اور وہ معافی کے قابل نہیں۔ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج کل اپنی صحت کی وجہ سے اکثر پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ لیکن ان کے اہلخانہ ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے اور مدد کرتے ہیں۔خیال رہے ڈاکٹرعبدالقدیر خان 14 اگست 1996ء میں صدر فاروق لغاری نے ان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا جبکہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغہ بھی ان کو عطا کیا گیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شدید طوفان آنے والا ہے۔۔۔عوام کے لیےوارننگ جاری۔۔پروازیں اور ٹرینیں بند کردی گئیں کیا ہونے جا رہا ہے؟تشویشناک خبر آ گئی

شوگر کی 2 بڑی علامات