پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین
انتقال کر گئے ۔ ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین
کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال
منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گھر کے ملازم کا کہنا ہے
کہ جنریٹر عامر لیاقت کے کمرے میں موجود تھا ، عامر لیاقت کی طبیعت صبح سے خراب ہو گئی تھی ، عامر لیاقت بیہوش
ہو گئے تھے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا


