in

شاہین آفریدی نے انعام میں ملنے والا پلاٹ ساتھی کھلاڑی کو دے دیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خود کو ملنے والا پلاٹ ساتھی

کرکٹر جلات خان کو تحفے میں دیدیا۔21 فروری کو کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دی جس

میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ کپتان شاہین آفریدی کے نام رہا جنہوں نے 3 وکٹیں لیں اور ساتھ ہی شاندار کیچ بھی کیے تاہم میچ کے بعد

ڈریسنگ روم میں قلندرز کے مینیجر ثمین رانا نے اعلان کیا کہ شاندار کارکردگی پر شاہین کو قلندرز سٹی میں ایک پلاٹ دیا جاتا ہے۔

ثمین رانا کے اعلان کے بعد قلندرز کے پورے اسکواڈ نے تالیاں بجائیں جبکہ شاہین نے سب کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ میں نے

یہ جلات خان کو تحفے میں دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ثنا بچا کی آفریدی سے شادی کی خبروں پر وضاحت

انڈین کرکٹ ٹیم کیلئے صرف ایک پاکستانی باؤلر کافی ہے ، ناصر حسین نے دلچسپ بات کر دی۔۔