اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب
قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح آج ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
سینئر سیاستدان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بھانجے اور کرنل ریٹائرڈ ذو الفقار مرحوم کے صاحبزادے لیفٹیننٹ نعمان کی نماز
جنازہ راولپنڈی ریس کورس گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری نثار علی خان ، مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر
خان ،سابق ایم پی اے ملک آصف ایڈووکیٹ ، سینئر وکیل کاشف ملک ،اعلیٰ سول و فوجی حکام اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
لیفٹیننٹ نعمان گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جا ں بحق ہوگئے تھے ۔ چوہدری تنویر نے نماز جنازہ کے بعد چوہدری نثار علی خان سے ان کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہاشم نوتیزئی نے وزیراعظم کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ لاپتا افراد کےمعاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اے ار وائی نیوز پر وزیر مملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین رکنی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرمملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی اور سینیٹر محمد قاسم بھی شریک ہوئے۔ دوران ملاقات بی این پی وفد نے وزیراعظم کو واضح کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس پر جلد قانون سازی چاہتےہیں۔ جس پر شہبازشریف نے وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مشاورت کے بعد بل تیار کرکے قومی اسمبلی میں لایا جائےگا۔


