in

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی کے نام کر دیا ، خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان

کو پلیئرآف دی منتھ قرار دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے نمبر پر موجود محمد

رضوان کو آئی سی سی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

اس دوران انہوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دیں اور رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ کے مقابلے میں

بھارت کے اکشر پاٹیل اور آسٹریلیا کے آل راﺅنڈ ر کیمرون گرین موجود تھے ۔محمد رضوان نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر کہا کہ اس انعام پر میں

اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتاہوں جس نے مجھے اس قابل بنایا ۔میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی داد دینا چاہوں گا جنہوں نے میری لیے چیزیں آسان کرنے میں مدد کی ، اس طرح کے اعزازات آپ کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں، میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آسٹریلیا میں بھی اسی رفتار کے ساتھ جانا چاہوں گا ۔ میں یہ اعزاز پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ یہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ کا باعث بنے گا ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کے حوالے سے اہم بیان دے دیا۔اس موقع پر لیگ سپنر شاداب خان نے کہا کہ مجھے آج اُوپر کے نمبر پر بھیجا گیا جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا، پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اُوپر کے نمبرز پر کھیل چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے باؤلر کو پریشر میں رکھ زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز حکومت کو پہلا بڑا جھٹکا!! ایم کیو ایم پاکستان کا تہلکہ خیز اعلان

تصویر میں موجود خاتون کی پرویز الہی سے شادی کی خبریں آخر کار حقیقت سامنے آ ہی گئی