in

اس وقت یہی کھلاڑی دنیا کا نمبرون بولر ہے،بابراعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی بہترین باولر ہیں لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش

کرتا ہوں جہاں سے آیا ہوں، ویسا بن کر رہوں، شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، ان کو کھیل کر اچھا لگتا ہے، اکٹھے رہتے ہیں لیکن آپس میں ہمارا

مقابلہ رہتا ہے، فرنچائز کرکٹ میں مائنڈ سیٹ الگ ہوتا ہے۔لاہور نیوز کے مطابق بابر اعظم نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں لوکل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو لے

کر چلنا ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے سب کو اکٹھا لے کر چلیں، صائم ایوب، محمد حارث سمیت دیگر نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا بہتر ہوں گے،

افتخار احمد کو پیار سے چاچا کہا تھا، امید ہے وہ ایسے ہی کھیلیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان سپر لیگ8، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

گلیڈی ایٹرز کو سہارا دینے کیلئے تین غیرملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے