in

مسٹری سپنر سے سرحد پار دشمن کھلاڑی بھی متاثر , جادوگر قرار دے دیا

ابرار کی عمدہ بولنگ کے باعث قومی بولر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ابرار کی تعریف

میں قومی کھلاڑیوں کے علاوہ سرحد پار سے شخصیات بھی ٹوئٹس کر رہی ہیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے ابرار احمد کے ڈیبیو کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بہترین آغاز لڑکے، کیا بولنگ کی ہے، ماشااللہ، نظر نہ لگے۔

قومی کھلاڑی محمد حارث نے ابرار کی بولنگ کو جادو قرار دیا اور ٹوئٹ میں 5 کے بعد 10 وکٹوں کی

بھی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس جادوگر سے آپ کچھ بھی توقع کر سکتے ہیں.

دوسری جانب بھارت کے ڈومیسٹک کھلاڑی ابھینو مکھنڈ نے بھی ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کی، ابھینو مکھنڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی حکمت عملی کو کاؤنٹر کرنے کے لیے پاکستان مسٹری اسپنر کو لایا جو اب جادو کی طرح کام کر رہا ہے۔
ملتان اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف مسٹری اسپنر ابرار احمد کا جادو انگلش اوپنرز کو تہس نہس کرگیا، اسپنر پہلے ہی سیشن میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لا حول ولا قوۃ الا باللہ اس طرح پڑھنے کے فوائد اور حیران کن معجزات جان کر آپ اسے پڑھنا اپنی عادت بنالیں گے

ملک میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل