in

لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لانگ مارچ آج سے

لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہو گیا ہے جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا چھ روز میں اسلام آباد پہنچے گا

اس لانگ مارچ کی قیادت تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خاں کر رہے ہیں۔

ان حالات میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پٹرول کی

قیمت میں2 روپے 86 پیسے کمی ہوسکتی ہے جس کے بعد نئی قیمت 221 روپے 94 پیسے ہوسکتی ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق پٹرول

کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ اس ممکنہ اضافے کے بعد فی لٹر ڈیزل کی قیمت 239 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے ۔ دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی جس کےبعد زمبابوے کے صدر نے پاکستان کیلئے طنز سے بھرا ٹویٹ کیا۔ زمبابوے کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ زمبابوے کی ٹیم نے کیا شاندار فتح حاصل کی ، تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد ۔ آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجنا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہمارے پاس حقیقی مسٹر بین نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی کرکٹ سپیرٹ ہے ، اور ہم پاکستانیوں کی ایک دلچسپ عادت ہے کہ ہم پلٹ کر جواب دیتے ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا پاکستان ابھی بھی سیمی فائنل تک جا سکتا ہے

لانگ مارچ کے دوران بڑی کامیابی، ن لیگ کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل