in

شہباز حکومت کو پہلا بڑا جھٹکا!! ایم کیو ایم پاکستان کا تہلکہ خیز اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند ماہ قبل قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک

عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم

بن گئے۔عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے الگ کیے جانے کے بعد حالات کافی کشیدہ ہیں۔

جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

نے منگل کی شام مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی اورصوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔دوسری جانب خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالی آسیہ عظیم نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے اور رول آف ممبرز پر بھی دستخط کردیئے ہیں، نئی رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی جگہ آسیہ عظیم نے مخصوص نشست کا حلف اٹھایا ہے، شیریں مزاری کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا تھا جس کے بعد اب اسی سیٹ پر آسیہ عظیم نے حلف اٹھایا ہے، آسیہ عظیم نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرم نہیں آتی یہ میرا بوائے فرینڈ ہے! ایک لڑکے کے پیار میں دو یونیورسٹی طالبات لڑ پڑیں، سر عام تھپڑوں کی بارش

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی کے نام کر دیا ، خوشخبری آ گئی