in

بریکنگ نیوز: لانگ مارچ سے قبل کپتان کو بڑا جھٹکا،اہم ترین رکن قومی اسمبلی منحرف گروپ میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں لانگ مارچ کا اعلان

کیا جا چکا ہے تاہم تاریخ ابھی تک فائنل نہیں ہوئی ۔ لانگ مارچ سے قبل سیاسی ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے حکومت اور اپوزیشن کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔

جب کہ آج خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالی آسیہ عظیم نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے اور رول آف ممبرز پر بھی

دستخط کردیئے ہیں، نئی رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے

مطابق تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی جگہ آسیہ عظیم نے مخصوص نشست کا حلف اٹھایا ہے، شیریں مزاری کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی نے

منظور کر لیا تھا جس کے بعد اب اسی سیٹ پر آسیہ عظیم نے حلف اٹھایا ہے، آسیہ عظیم نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی،انھوں نے پارٹی لائن کیخلاف قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف لیا۔آسیہ عظیم نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے، ہم دشمن نہیں صرف سیاسی حریف ہیں، وہ اقدامات ہونے چاہیئں جس سے نفرت کی سیاست ختم ہو، گالم گلوچ سیاستدانوں کا کام نہیں ، فساد فی الارض پھیلانے والوں کو ہم رد کرتے ہیں، ہمیں چاہیے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات پارلیمنٹ میں کریں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے ججوں کی تقرری کا طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیئے، تمام مسائل اکیلی حکومت حل نہیں کرسکتی اس پارلیمنٹ کو ملکر حل تلاش کرنا ہوگا، اللہ کا حکم ہے زمین پر فساد نہ پھیلائیں، سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں ملک میں امن و استحکام کے لئے اچھی مثال قائم کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منپریت کؤر 27 برس کی تھیں جب اس کی شادی ہوئی

شرم نہیں آتی یہ میرا بوائے فرینڈ ہے! ایک لڑکے کے پیار میں دو یونیورسٹی طالبات لڑ پڑیں، سر عام تھپڑوں کی بارش