۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔ ویڈیو دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں
لاہور(نیوز ڈیسک )امی ابو آپ الگ نہ ہوں۔ میرے ساتھ گھر چلیں۔ ہم سب ساتھ میں رہیں۔ آپ لوگ لڑائی نہ کریں پلیز ایک
دوسرے سے دوستی کرلیں“کچھ ایسے الفاظ تھے 6 سالہ ابراہیم کے جو اپنے والدین کی طلاق سے خوفزدہ ہو کر اسے روکنے کے لئے اسکول
یونیفارم میں ہی عدالت پہنچ گیا۔ دلوں کو دکھی کردینے والا یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ یونیفارم میں کورٹ پہنچا
ہوا ہے۔ اس کے ساتھ وکیل بھی موجود ہیں۔ بچہ والدین سے ساتھ چلنے کے لئے اصرار کرتا رہا لیکن دونوں نے اس کی ن سنی۔ ابراہیم کی والدہ صائمہ کا کہنا ہے
کہ ان کے سابق شوہر نے انھیں طلاق دے دی ہے اور بچے چھین لئے ہیں۔ بچہ اسکول میں پڑھتا ہے اور ماں باپ کی طلاق سے اس کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔صائمہ نے عدالت سے بچے کی تحوایل کے لئے رجوع کیا مگر عدالت نے ان کی درخواست رد کرتے ہوئے بچہ والد کے حوالے کردیا ہے۔


