اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرنسی نوٹس میں ایک نئے نوٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 75 روپے کا کرنسی نوٹ بھی عام نوٹوں میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد
اب عوام جس طرح 100، 50 کے نوٹس کو استعمال کر رہی ہے، اسی طرح اس نوٹ کو بھی استعمال کر سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی شاخوں پر 30 ستمبر سے دستیاب ہوگا، جو کہ ہر شخص استمعال کر سکتا ہے۔
واضح رہے یہ کرنسی نوٹ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا تھا، جو کہ اب دستیاب ہوگا۔ اس نوٹ پر بانی پاکستان
قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، مادر ملت فاطمہ جناح، سر سید احمد خان کی تصاویر بھی موجود ہے، اس کے پچھلی طرف مارخود اور درخت دیودار کی تصویر موجود ہے۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کی کمی کی جارہی ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے پر آ جائے گی.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کی کمی کی جارہی ہے، اس کی قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30 پیسے ہو جائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78 پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کی کمی کی جارہی ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے پر آ جائے گی۔


