in

مریم نواز کی سفارشوں پر سرکاری افسر پریشان،وزیراعظم کی مبینہ آڈیولیک

مریم نواز کی سفارشوں پر سرکاری افسر پریشان،وزیراعظم کی مبینہ آڈیولیک

مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھارت سے مشینری منگوانے کا کہہ رہے ہیں یہ بات گلے پڑجائے گی۔۔- وزیراعظم

شہباز شریف اور سرکاری افسر کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنماؤں کا مبینہ آڈیو پر سخت ردعملوزیراعظم شہباز شریف

سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف

کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرکاری افسر شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے

داماد راحیل کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کررہا ہے۔سرکاری افسر شہباز شریف سے کہتے ہیں کہ یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائےگا۔ شہباز شریف نے افسر سے کہا کہ آپ طریقے سے پہلے انہیں آگاہ کردیں پھر میں انہیں سمجھادوں گا، سرکاری افسر کہتا ہے کہ مریم نواز شریف نے 2 کام میرے ذمہ لگائے تھے، ایک تو کسی سوسائٹی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے کہا تھا وہ تو ہم کررہے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ وہ تو نیشنل وےمیں ہوجائے گا اسے کروادیں، انڈیا سے مشنری لانا یہ مشکل کام ہے، چپکے سے بھی نہیں کرسکتے ، ای سی سی میں ڈسکس ہوگا تو مسئلہ بنے گا۔سرکاری افسر نے صحافی عامر الیاس رانا اور ایک اور صحافی کا نام لے کر کہاکہ یہ لوگ سمجھتےہیں کہ مقبول باقر کی تعیناتی میں آپ وہی غلطی کررہے ہیں جو جسٹس جاوید اقبال کے وقت کی گئی تھی،لہذا اس پر آپ کو پوری تسلی کرلینی چاہیے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ عروہ حسین ویڈیو وائرل!!! سوشل میڈیا پر تہلکہ

پرویز خٹک کی 3 دن میں حکومت گرنے کی پیش گوئی