in

تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان

تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاق میں تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ آڑڈیننس

کے تحت تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

کے تمام تعلیمی ادارے احتجاج کے طور پر کل سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرڈننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا ہے

، اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے، کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اساتذہ و غیر تدریسی عملہ اداروں میں احتجاج کریں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلامیہ یونیورسٹی میں طالب علم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

گھبرانے کا وقت آن پہنچا،بجلی کی قیمت میں 4.75 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان