in

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

صرف دس یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42روپے کلو کم ہو گئے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق اگرچہ

یہ اعلان ہوا کیا گیا ہے کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں 15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز
کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے

ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی مگر سندھ میں مزید تین شوگر ملوں نے پندرہ نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر

لی ہیں۔جن میں فاران شوگر ملز‘ میرپور خاص شوگر ملز‘ رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد‘ تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ

گر کر 97روپے اور وسطی پنجاب میں 99روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے مطابق 3نومبر کو چینی کے ایکس ملز ریٹ ایک سو چالیس تک پہنچ چکے تھے لیکن چار سے تیرہ نومبر کے دس دنوں میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 41سے 42روپے کلو کم ہو گئے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان کیسے لیا جائے گا؟فیصلہ ہو گیا۔۔اہم ترین اعلان کر دیا گیا

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ، پانچ خواتین سمیت 31افراد ڈوب کر ہلاک