اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر
فی بیرل پر آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد قیمت 6 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی
یو ریکارڈ ہوئی ہے۔ ایسے میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب صحافی اعزاز سید نے دعوی
کیا ہے کہ عمران خان نے عارف علوی کو کہا ہے کہ عاصم منیر کا نام آئے تو سمری روک دیں۔ فیض حمید کے علاوہ ایک اور جرنیل عمران خان کے چاہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد پر دھرنا دے دو تو مرضی کا چیف مل سکتا ہے۔ صحافی عمر چیمہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کو کہا گیا ہے کہ سینئر موسٹ جرنیل کا نام سمری میں شامل ہو تو اس پر دستخط نہ کیے جائیں، وہ جرنیل عاصم منیر ہیں. انہوں نے دعوی کیا کہ دو جرنیل عمران خان کے چاہنے والے ہیں ان میں ایک فیض حمید ہیں. اعزاز سید نے عمر چیمہ کے منع کرنے پر دوسرے جرنیل کا نام نہیں بتایا.اعزاز سید نے دعوی
کیا کہ عمران خان 26 تاریخ کو ہیلی کاپٹر پر آئیں گے اور دھرنا دیں گے، انہیں کہا گیا ہے کہ دھرنا دینے سے مرضی کا آرمی چیف لگ جائے گا، اس حوالے سے دو مقامات پر تیاریاں کی جا رہی ہیں. نواز شریف پارک میں بیت الخلا بنائے جا رہے ہیں۔