اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ۔
کہ ہر جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں مگر ہم
سوچتے ہیں کہ انہیں چھوڑ کر کہاں جائیں؟سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر ٹیسوری ہمارا ایشو نہیں، ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں
کہ جس روز تنگ آ گئے تو موجودہ اتحاد سے بھی نکل جائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں
شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کامیابی اس لیے ملی کہ یہ یکطرفہ الیکشن میں تھا کیونکہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر تھی۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اتنا سنگدل ہے اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوس جاری رکھے، ہو سکتا ہےجلسوں پرلگی رقم وہی ہوجو سیلاب کے لیے ٹیلی تھون میں جمع کی گئی تھی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خا ن سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید 2 سے 4اضلاع بحال ہو جاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوگئی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے لوگوں کو آگے آنا ہو گا۔