in

لانگ مارچ کے دوران بڑی کامیابی، ن لیگ کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیروز والا میں خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آزادی دیتا نہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے ، غلامی کی زنجیریں توڑنا پڑتی ہیں۔ سابق

وزیر اعظم نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو آزاد کرانا ہے۔

آزادی کیلئے جہاد کرنا پڑتا ہے ، ہمارا یہ سفر سیاست نہیں اس ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے ، سب نے اس میں شرکت کرنی ہے

، اپنے ملک کیلئے بچوں کیلئے ، ملک کے مستقبل کیلئے سب کو کوشش کرنی ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملک میں ظالم نے لوگوں کو

غلام بنایا ہوا ہے ، ملک کے میر جعفر اور میر صادق نے بیرونی سازش کے تحت غداری کر کے آج پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے شاہدرہ میں خطاب کے دوران ہجوم سے عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسر سعید خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عمران خان خطاب کر رہے ہیں تو اسی دوران ایک شخص عمران خان کے خلاف کچھ نعرے لگاتا ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی اسے کہتے ہیں کہ چپ کرو ، میں تمہیں، تمہاری طرح کے لوگوں کو شعور دے رہا ہوں تا کہ تم غلام نہ بن کر اپنی زندگی گزارو۔ دوسری جانب مسلکم لیگ ن کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پٹرول سستا ہونے کا امکان

بابر سے میری کافی بات ہوتی ہے