in

ریٹائرڈسرکاری ملازمین کی سنی گئی، بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی سنی گئی، بڑی خوش خبری۔۔۔۔ پنجاب میں

دوران سروس انتقال کرجانیوالےملازمین کےاہلخانہ کو تاریخ ریٹائرمنٹ تک مکمل تنخواہ ملے گی، اس بابت

احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد نے دوران سروس وفات پاجانے والے چھ ملازمین کے کیسز کی منظوری دے دی ہے۔

دوران سروس وفات پاجانے والے ملازمین میں صمیم طاہر، حامد سلیم، محمد ارشد، محمد شعیب، مبارک علی، اور محمد اقبال شامل ہیں۔چیف آپریٹنگ

آفیسر ٹیوٹا نے دس سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ریٹائرڈ ہونے والوں میں محمد نذیر، محمد اکرم، قمر مقبول،رخسار حسین، محبوب احمد شامل ہیں،جبکہ عابد علی،خالد محمود ارشد،آصف ضیاء، عرفان قادر اورمحسن ندیم بھی شامل ہیں۔ سی او او احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ محکمہ کے تمام سرکاری ملازمین کے جائز کام ترجیحی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکای ہیلی کاپٹر استعمال کی معلومات خفیہ رکھنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے، یکم نومبر 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی، ہیلی کاپٹر کا کرائے اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال بھی

کیا جاسکتا ہے۔ سماء نیوز کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملے پر خیبرپختونخواہ حکومت نے معلومات افشاں نہ کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے، وزراء کی تنخواہ کے بل میں ہیلی کاپٹر استعمال کی معلومات خفیہ رکھنے کی ترامیم شامل کرلی گئیں، مسودہ قانون کے مطابق یکم نومبر 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی، ہیلی کاپٹر کا کرائے اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر زندگی کی خوشیوں سے بھرنا چاہتے ہو تو ؟ دو چیزوں سے دور رہو؟

آسٹریلوی کپتان پیٹ کیومنز نے اگلے سا ل آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا