in

بڑی شخصیت گرفتار

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ حق دو تحریک مولانا

ہدایت الرحمن کو گوادر کی مقامی عدالت سے پولیس نے گرفتار کرلیا، قبل ازیں انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال کے

آغاز پر 3 جنوری کو سٹی تھانہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سمیت دگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا

ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کروا کر لوگوں کو زخمی کیا۔ دوسری جانب اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ(دسمبر)کے دوران

بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر3.2 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2022 میں

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی ہیں جو کہ اس پچھلے مہینے بھجوائی جانیو الی ترسیلات زر کے مقابلے تین اعشاریہ دو فیصد کم ہیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر پچھلے مالی سال کے دوران دسمبر کے مقابلے میں گذشتہ ماہ(دسمبر)بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اسی طرح رواں مالی سال2022-3 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں 11.1فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے14.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ(دسمبر2022)کے دوران سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں۔ اعدادوشمار میں بتایاگیا کہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 51کروڑ 63لاکھ ڈالر، یو اے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے32 کروڑ 87لاکھ ڈالر،برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے31 کروڑ 42لاکھ ڈالر جبکہ امریکہمیں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے23 کروڑ 5لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خواتین کو انتہائی بد صورت مرد بھی پسند کیوں آجاتے ہیں؟ سائنسدانوں نےانتہائی حیران کن وجہ بتادی

غریب عوام دربدر!!! آٹے بحران کا ذمہ دار کون ؟ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے