Home / weather / توقع سے کہیں زیادہ بارشیں بارشوں کا حالیہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

توقع سے کہیں زیادہ بارشیں بارشوں کا حالیہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواؤں اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون کی نم آلود ہواؤں کے تعامل سے ملک کے بالائی علاقوں میںجاری بارشوں کا

حالیہ سپیل گزشتہ رات غیر متوقع طور پر شدت اختیار کرگیا۔جس کے نتیجے میں راولپنڈی، اسلام آباد، شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی #چکلالہ_ایئرپورٹ کے.

مقام پر 118 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔جڑواں شہروں میں رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح 9 فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاؤہ گزشتہ

رات فیصل آباد، ساہیوال، بہاولنگر کے کچھ علاقوں سے بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔حالیہ سپیل آج شام/رات تک بالائی علاقوں میں ختم ہو جائے گا۔اس سپیل سے مختلف علاقوں میں توقع سے کہیں زیادہ بارش ہوئی۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com