سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے خوشخبری،خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ وہ مقامی یا غیرملکی جو
ویکسین لگوا کر مملکت آنا چاہتے ہیں ان کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کی جاچکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے وضاحت پیش کی ہے کہ ویکسین لگوا کر
سعودی عرب آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔شہریوں نے محکمہ سے آن لائن سوالات پوچھے تھے جس پر مذکورہ بالا جواب سامنے آیا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ ویکسین یافتگان پر ہوٹل قرنطینہ کی شرط لاگو نہیں ہوگی، یہ وہ
لوگ ہوں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں یا پہلی خوراک لینے پر 14 دن گزر چکے ہوں۔اسی طرح ان کے لیے بھی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہوں اور ان کی صحت یابی پر چھ ماہ سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔تاکین یا غیرملکیوں کو سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانا ہوگی، اور پھر اس استثنی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مملکت آمد سے قبل اسپیشل ای گیٹ پر اندراج کرانا ہوگا۔