Home / کھیل / نسیم شاہ نے 99روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو ایسا کیا جواب دیا کہ خوشی سے نہال ہو گئی

نسیم شاہ نے 99روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو ایسا کیا جواب دیا کہ خوشی سے نہال ہو گئی

ومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے 99 روز بعد اپنے مداح کو بلآخر جواب دے ہی دیا، مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی

توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باولر نسیم شاہ کی لبی نامی ایک

ٹوٹر صارف و مداح گزشتہ 99روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کر رہی تھیں

کہ کبھی تو ان کا جواب موصول ہوگا۔تاہم گزشتہ شام بلآخر نسیم شاہ نے مذکورہ ٹوئٹر صارف کو نوٹ کر ہی لیا اور انہیں

جواب دے دیا، تاہم نسیم شاہ کو بھی اس بات پر حیرانی اور مکمل یقین نہیں کہ کوئی صارف ان کی توجہ حاصل کرنے کے

لئے گزشتہ 99دنوں سے ہر روز انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتا ہے۔نوجوان کرکٹر نے لبی نامی صارف کی ٹیگ کی ہوئی 99ویں پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور لکھا واقعی!۔دوسری جانب لبی نامی ٹوئٹر صارف اپنے من پسند کرکٹر کی جانب سے جواب حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئیں اور نسیم شاہ کی جوابی ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنچری تو ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی، میں تو 99پر ہی (رپلائی مل گیا)آئوٹ ہوگئی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com