Home / weather / رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، بدھ کے روز اسلام

آباد، کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بادل برسے، آئندہ چند روز کے دوران بھی بارشیں ہونے کا امکان، موسم ٹھنڈا ہو

جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد اور کئی شہروں میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات نے 26مارچ سے بارشیں برسانے والے ایک نئے سسٹم کی لاہور میں داخل ہونے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے اور کہا ہے کہ بارشیں ہونے کی صورت میں شہر لاہور میں

خنکی میں مزید اضافہ ہو گا۔ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم پہلے ہی خوشگوار ہو چکا، بارشیں ہونے سے موسم ٹھنڈا ہو جائے گا۔ جبکہ رمضان المبارک کے پہلے روز

ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔ کراچی میں بھی اکثر علاقوں میں اچانک موسم تبدیل ہوا اور صبح کے وقت بجلی زور زور سے کڑکی، بادل بھی گرجے اور اس کے بعد برس پڑے۔ پہلے روزے کو کراچی کے شہریوں کو خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ سحری کرنے کے بعد کچھ خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گرج سے ان کی آنکھ کھلی تو جاگنے پر تیز بارش نے ان کا استقبال کیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں تیز بارش ہوئی اور کہیں کہیں ہلکی بارش نے انٹری دی۔ گرج چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش کا سلسلہ مختصر رہا تاہم اس بارش نے شہریوں کا پہلا روزہ خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ خاص کر اسلام آباد میں مارچ کے اختتام پر بھی سردیوں جیسا موسم ہو گیا۔

About admin

Check Also

جاتی سرد لوٹ آئی، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے اور یہ سلسلہ 20 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com