Home / کھیل / شاہد آفریدی کے عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کے بعد شاہین آفریدی بھی میدان میں آگئے

شاہد آفریدی کے عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کے بعد شاہین آفریدی بھی میدان میں آگئے

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سسر شاہد آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹس پر خود سے منسوب عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کی تھی اور سختی سے کہا تھا کہ انہیں اس گندی سیاست کا حصہ

نہ بنایا جائے۔اب شاہین آفریدی نے بھی سابق کپتان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ صرف

پاکستان کے بارے میں سوچیں، ہمیں خود کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے۔فاسٹ بولر نے مزید لکھا

کہ ہم سب کو اپنی اپنی فیلڈز میں مثبت رہ کر پاکستان کا حق ادا کرنا ہوگا۔کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ
حفاظت فرمائے گا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com