محمد علی نامی باولر کو ڈومیسٹک میں بہترین پرفارمنس کی بنا کر پاکستان کے
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے ۔ اور بہت سے لوگ ان کی سلیکشن پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں ۔ بلکہ
بڑے بڑے کھلاڑی بھی ان پر تنقید کررہے ہیں ۔بہت سے لوگوں کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ پرچی پلئیر ہے ۔ یا پھر کسی بڑے کی سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،
مگر ان کے ڈومیسٹک کیرئیر پر نظر ڈالی جائے تو یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ اگر اس محمد علی کو بھر پور موقع
دیاگ یا تو یہ بہت جلد زبردست باولر بن کر ٹیم میں جگہ پکی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
اگر یہ کہا جائے کہ ہمارا اگلا محمد آصف ہے تو یہ بات بھی غلط نہ ہوگی ۔ اگر ان کی ویڈیو پر نظر ڈالیں تو جو یہ سوئنگ کرتے ہیں وہ باولنگ آپ کو محمد آصف کی یاد دلا دے گی ۔