Home / کھیل / وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، ملک کے کسی حصے سے تاحال چاند کی کوئی

شہادت موصول نہ ہو سکی، موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکانات انتہائی کم ہے۔ محکمہ موسمیات کلائمٹ

ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگئی۔

جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری ہیں محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ

کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، یوں اس روز چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بدھ کے روز غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ پر ہو گا، جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔ یوں غروب آفتاب کے بعد 51 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان موجود رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے کچھ علاقوں میں مطلع صاف جبکہ کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نہیں ہوا۔ جبکہ پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بدھ کی صبح جدید آلات کی مدد سے ماہ مبارک کے چاند کی تصویر کھینچی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com