Home / کھیل / مسلسل دوسری بار پی ایس ایل جیتنےپر لاہور قلندرز نے ٹیم پر انعامات کی بارش کردی، کیا کچھ ملا؟جانیے

مسلسل دوسری بار پی ایس ایل جیتنےپر لاہور قلندرز نے ٹیم پر انعامات کی بارش کردی، کیا کچھ ملا؟جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں

پوری ٹیم پر انعامات کی بارش کر دی۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے

کے بعد ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی اور مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

لاہور قلندرز کی جیت میں ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 44 رنز کی

شاندار اننگز کھیلی اور پھر بولنگ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جیت کی خوشی

میں لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے ٹرافی جیتنے پر تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سمیت ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری بار ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ثمین رانا کی جانب سے فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔ ثمین رانا نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے  میچ میں بہترین پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں ایک کنال پلاٹ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کے لیے قلندرز سٹی میں بنگلے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لوگوں کے لیے بھی قلندرز سٹی میں پلاٹس کا اعلان کیا جس پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com