Home / کھیل / پی ایس ایل فائنل کے ہیرو شاہین شاہ ڈیوڈ ویسا کو روک کر خود بیٹنگ پر آئے، ویڈیو وائرل

پی ایس ایل فائنل کے ہیرو شاہین شاہ ڈیوڈ ویسا کو روک کر خود بیٹنگ پر آئے، ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی

نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی جوہر دکھانے شروع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی

اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں قلندرز کی بیٹنگ کے

دوران ایک موقع پر 15 ویں اوور میں 112 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم 20 اوورز

میں بمشکل 180 رنز ہی کر پائے تاہم اس موقع پر ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دلیرانہ فیصلہ لیا۔سکندر رضا کے جلد آؤٹ

ہونے کے بعد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے ڈیوڈ ویسا گراؤنڈ میں جانے کے لیے تیار تھے کہ اسی دوران شاہین شاہ آفریدی خود ڈریسنگ
روم سے نیچے آئے اور بیٹنگ کے لیے چلے گئے۔شاہین شاہ آفریدی نے آتے ساتھ ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے دھواں دھار 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پھر بولنگ کی باری آئی تو پہلے دو اوورز میں شاہین شاہ آفریدی کافی مہنگے ثابت ہوئے اور بغیر کوئی وکٹ لیے 39 رنز دے دئیے تاہم آخری دو اوورز میں ناصرف چار اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بلکہ خوشدل شاہ کو آخری گیند پر رن آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو ٹائٹل کا دفاع کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں جیت پر شاہین شاہ آفریدی سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کرنے لگے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com