Home / کھیل / نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ، جانتے ہیں اب میچز کہاں اور کب کھیلے جائیں گے ؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ، جانتے ہیں اب میچز کہاں اور کب کھیلے جائیں گے ؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کہا کہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

دورے میں 5ٹی ٹونٹی اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے

درمیان 14سے 17اپریل تک لاہور میں 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے اور سیریز کے 2ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ 20سے 26اپریل

کو راولپنڈی جبکہ 30سے سات اپریل تک 4ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں

ہونا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز 14، 15اور 17 اپریل کو ہوں گے جبکہ راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز 20اور 24اپریل کو کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں واحد ون ڈے میچ 26اپریل کو ہو گا جبکہ کراچی میں ون ڈے میچز 30اپریل، 3، 5اور 7مئی کو ہوں گے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com