Home / کھیل / پاکستان ٹیم کو اس کھلاڑی کی ضرورت ہے! اس کو نہ صرف ٹیم میں ہونا چاہیے بلکہ ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے۔ جانئے عمران نزیر نے کس کا نام لیا

پاکستان ٹیم کو اس کھلاڑی کی ضرورت ہے! اس کو نہ صرف ٹیم میں ہونا چاہیے بلکہ ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے۔ جانئے عمران نزیر نے کس کا نام لیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں اس لیے انہیں کپتان ہونا

چاہیے۔ ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور شعیب ملک اس وقت ٹیم کی ضرورت ہیں۔

انہیں سنگلز لینے کا پتا ہے اور فٹنس بھی بہترین ہے، ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان کی بال پر آنکھ پہلے جیسی نہیں رہی، انہوں نے ابوظہبی میں

لاہور قلندرز کیخلاف جس طرح کی اننگز کھیلی وہ سب کے سامنے ہے، اگر کسی کو ان کی نظر میں مسئلہ نظر آرہا ہے تو آئی ٹیسٹ لے لیں۔

عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن یہاں کسی کو نہیں پتا کہ اوپنر اور مڈل

آرڈر میں کس نے آنا ہے، ٹیم مینجمنٹ کو فخر زمان اور شرجیل خان سے اوپن کرانی چاہیئےعمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل شروع ہونا خوش آئند ہے۔
یہ پاکستان کی خوبصورتی ہے جس سے کرکٹ لورز کو خوشیاں ملتی ہیں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ بیٹنگ نمبر تشکیل دے لیں تو پھر اس پر عمل بھی کریں، حیدر علی میں اوپنر کا ٹچ نظر آتا ہے ،وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جس نمبر پر کھیلتے رہے ہیں انہیں قومی ٹیم میں بھی وہیں کھلائیں، ڈومیسٹک میں پختہ ہونے پر کھلاڑیوں کو موقع دیں۔
ایک دو ٹی ٹونٹی کی بنیاد پر پاکستان کی طرف سے نہ کھلا دیا کریں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کو موقع دیں ،اگر یک دم انہیں ورلڈکپ میں کھلادیا تو کھلاڑی پر دباؤ ہوگا، شرجیل خان میں اوپنر کا ٹیلنٹ ہے ،اگر ٹیم میں لائے ہیں تو اعتماد دینے کے لیے تسلسل کے ساتھ کھلائیں ۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com