Home / کھیل / ایشیاءکپ ، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے بارے میں ہربھجن سنگھ کا مؤقف بھی آگیا

ایشیاءکپ ، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے بارے میں ہربھجن سنگھ کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشیاءکپ ، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے بارے میں ہربھجن

سنگھ کا مؤقف بھی آ گیا۔۔۔۔ایشیا کپ کس ملک میں ہو گا یہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے تاہم بھارت کے

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی ایشیاء کپ 2023ءکے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کی مخالفت کر دی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ جب پاکستان کے اپنے شہری پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم اپنی ٹیم

وہاں بھیجنے کا خطرہ کیوں مول لیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم کو ہرگز پاکستان نہیں بھیجنا چاہیے۔ہم اپنے کھلاڑیوں کی

سیکیورٹی کے حوالے سے یہ رسک ہی کیوں لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے انڈین ٹیم کو ایشیاءکپ کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے بھی سخت مؤقف سامنے آ چکا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھارتی بورڈ کے اس اعلان پر کہا تھا کہ اگر وہ ایشیاءکپ کے لیے پاکستان نہ آئے تو پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جائے گا۔ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کا کہناہے کہ “ہمیں بہت پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے تاہم جب میں ایشیئن کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کی میٹنگز میں جاتا ہوں تو تمام آپشنز کھلے رکھتا ہوں۔ اب ہمیں اس حوالے سے اپنی پوزیشن کو واضح کرنا ہو گا”۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com