اسلام آباد (نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم
میں کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندر نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو شکست
سے دوچار کیا ۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ فائنل میچ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے۔
ہم نے سوچا تھا کہ جس طرح گیند بلے پر آ رہی ہے تو ہم یہ ہدف حاصل کر لیں گے لیکن ہم گیم کو اپنے حق میں فنش
نہیں کر پائے۔ پی ایس ایل فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل ٹورنا منٹ تھا کیونکہ تمام ٹیمیں بہت زبردست
تھیں جن سے جیتنا مشکل تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنا منٹ میں فائنل تک رسائی کا کریڈٹ ہماری ٹیم کو جاتا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے یہ بات چل رہی تھی کہ ہمارے باولرز مضبوط نہیں ہیں لیکن باولرز نے اپنی قابلیت ثابت کی ۔ دوسری جانب حالیہ دنوں قومی کرکٹر شاداب خان سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ملائیکہ ثقلین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ثقلین مشتاق نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹی کی شاداب خان کے ساتھ شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’ پرو پاکستانی‘ کے مطابق معروف یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انہیں شاداب خان کی نماز کی پابندی نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ شاداب خان کے والدین رشتہ لے کر آئے تھے، جس کی مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ آج کے دور میں اولاد یہ کہہ دے کہ جسے ماں باپ پسند کریں، اس سے شادی کروں گا، یہ بہت بڑی بات ہے۔