Home / weather / جاتی سرد لوٹ آئی، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

جاتی سرد لوٹ آئی، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے اور یہ سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہنے کا امکان

ہے۔جمعه کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور مشرقی سند ھ میں آندھی/ تیز ہواؤں اور

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر

علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، مشرقی

بلوچستان اور سند ھ میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد،

پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر
علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، شہید بینظیر آباد ،سکرنڈ37، تربت، سکھر،روہڑی، پڈعیدن، مٹھی اورخیرپور میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com