Home / پاکستان / آخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کونوٹس جاری کردیا 14دنوں میں کیا ہوسکتا ہے، بڑی خبر آگئی

آخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کونوٹس جاری کردیا 14دنوں میں کیا ہوسکتا ہے، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر شوکا ز نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر وزیر اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم سے 14دنوں میں جواب مانگ لیا ہے۔عمران خان کو

بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں، اور پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھی، جو تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com