Home / کھیل / پی ایس ایل 8 کے فائنل کا دن تبدیل

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا دن تبدیل

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کی تاریخ بارش کے خطرے کے سبب تبدیل کردی گئی ہے اور

اب لیگ کا فائنل اتوار کے بجائے ہفتے کے روز ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی

رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لیگ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے

آٹھویں ایڈیشن کے فائنل پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پی سی بی کے ساتھ ساتھ فرنچائزیں بھی فکرمند ہیں کہ فائنل کو بارش کی وجہ سے متاثر نہیں

ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 19 مارچ بروز اتوار کو شیڈول فائنل میچ اب 18مارچ بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور پہلے سے خریدے گئے

ٹکٹ ہفتے کے روز ہونے والے فائنل میچ میں بھی استعمال ہو سکیں گے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com