رضوان نے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے کوالیفائر میں اپنی جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیلا۔
محمد رضوان جب کوالیفائر راٶنڈ میچ کے ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنی جرسی پر دائیں جانب ٹیپ لگایا ہوا
تھا، پھر جب رضوان بیٹنگ کے لیے آئے تو اس وقت بھی رضوان کی جرسی پر ٹیپ لگا نظر آیا جبکہ فیلڈنگ کے دوران بھی ان کی جرسی پر پوری اننگز کے دوران ٹیپ موجود تھی۔
رضوان کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیلنے کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا۔
مگر محمد رضوان یا ملتان سلطانز کی انتظامیہ کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر کھیلنے کی وضاحت تو اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم سوشل میڈیا
پر اس قسم کی اطلاعات زیر گردش ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طور پر ٹیم اسپانسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لوگو کو پوشیدہ رکھا ہوا تھا۔