چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان
کیا کہ ’اس سیریز کے لیے عبدالرحمان پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔‘
نجم سیٹھی کے مطابق عبد الرحمان کے ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر عمر گُل بولنگ کوچ، سابق بیٹر محمد یوسف بیٹنگ کوچ جبکہ عبدالمجید ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے منصور رانا ٹیم کے مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
عبدالرحمان گزشتہ چار سالوں سے زمبابوے کے سابق کھلاڑی اور معروف کوچ اینڈی فلاور کے ماتحت پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں جبکہ وہ گزشتہ سال ملتان میں
کھیلی گئی پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 سیریز میں بھی قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔‘
اس موقع پر انہوں ںے ٹوئٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرے لیے کتنے اعزاز کی بات ہے یہ میں الفاظ میں نہیں بتا سکتا، میں چیئرمین اور پی سی بی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں ںے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاؤں اور دی گئی ذمہ داری کے ساتھ انصاف کر سکوں۔‘
عبدالرحمان کو پاکستان ٹیم کا نگران کوچ بنائے جانے کے فیصلے کا ٹوئٹر صارفین بھی خیر مقدم کر رہے ہیں۔
احمد خواجہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امید کرتا ہوں ٹٰیم اچھا کھیلے گی اور انہیں لمبے عرصے کے لیے کوچنگ کا موقع دیا جائے۔ پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہونا ہمارے تمام ہائی پروفائل لوکل کوچز کا ہدف ہونا چاہیے