Home / کھیل / قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان کا پہلا بیان آگیا

قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان کا پہلا بیان آگیا

قومی ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد شاداب خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ

بورڈ کی جانب سے شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے،

اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاداب خان نے کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں

جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ

آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ینگ ٹیم

میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔شاداب خان نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، یہ سیریز بھی اسی طرح ہو۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com