قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتا دی۔سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کو لائف پارٹنر بننے پر مبارک باد
دی۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں لیکن میری دعائیں اور
نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے والد ریاض آفریدی کو بھی مبارک باد دی۔خیال رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور
سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ
کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا،رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔