Home / کھیل / لاہور قلندرز کو کس وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے؟بلے باز کامران غلام کا بڑا دعویٰ

لاہور قلندرز کو کس وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے؟بلے باز کامران غلام کا بڑا دعویٰ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بلے باز کامران غلام نے کہاہے کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور راشد خان

ورلڈ کلاس بولر ہیں،لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے ہی دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے

دوران کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8میں پچز کی وجہ سے زیادہ رنز بن رہے ہیں جس سے بیٹرز کو فائدہ ہو رہا ہے

اور فینز بھی انجوائے کر رہے ہیں۔اس پی ایس ایل کے آغاز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن میں نے محنت جاری

رکھی اور جب دوبارہ موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا۔کامران غلام نے کہا کہ کوچز نے نیٹ پر مجھے ذہنی طور پر مضبوط

بنایا اور بہت سپورٹ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا، پنڈی اسٹیڈیم کی پچز ایسی ہیں کہ 230، 240 رنز آرام سے بن جاتے ہیں، بائونڈریز بھی چھوٹی ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔لاہور قلندرز کے بیٹر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 8میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، ہمارے بولرز اتنی آسانی سے رنز نہیں دیتے اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیل کر خوشی ہوتی ہے، کرائوڈ کی بہت زیادہ سپورٹ ہوتی ہے جس کا فائدہ ہوتا ہے، گزشتہ برس بھی بہت کراوڈ آیا تھا جس سے حوصلے بڑھتے ہیں اور ہم نے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے کرائوڈ کے سامنے جیتی تھی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں، اس پی ایس ایل میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، پچز خواہ کیسی بھی ہوں، کیونکہ ہماری بولنگ اتنی آسانی سے اتنے رنز نہیں دیتی اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتی ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com