Home / کھیل / پیٹرول پمپ پر کام کیا مگر کرکٹ نہیں چھوڑی ۔۔ کرکٹر عثمان خان کی محنت کی کہانی سن کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

پیٹرول پمپ پر کام کیا مگر کرکٹ نہیں چھوڑی ۔۔ کرکٹر عثمان خان کی محنت کی کہانی سن کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

اللہ کی ذات بڑی غفورالرحیم میں وہ جسے چاہے جتنا دے جسے چاہے جتنا لے ۔ لیکن ایک بات ہر

انسان کو ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کہ محنت کرنے والے شخص سے کبھی ہار نہیں ہوتی جو جتنی

محنت کرتا ہے اللہ تعالی اس کو اس کے مطابق نوازتا ہے ۔ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ آپ اپنے ذہن میں خواب دیکھیں

اور سمجھے کہ یہ خواب پورے ہو جائیں گے قسمت کے ساتھ ۔اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں

کرکٹر بننا آسان کام نہیں ہے اس کے لئے بہت ساری محنت کرنی پڑتی ہے ۔چھوٹے چھوٹے کھلاڑی بڑے بڑے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے چھوٹے شہر سے بڑے شہروں کی طرف ہجرت کرتے ہیں کچھ تو کامیاب ہو جاتے ہیں

اور کوئی دل میں ارمان بسائے ساری زندگی افسوس کرتے رہتے ہیں سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر رہی ہیں، ایک ایسے ہی کھلاڑی کے بارے میں بتائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں بھی ایک ایسے ہی کھلاڑی نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس نے پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ملتان سلطانز کے عثمان خان کا شمار اب ان کھلاڑیوں میں ہوتا جا رہا ہے، جو کہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنے خوش اخلاق رویے کی وجہ سے وائرل ہو رہے ہیں۔
محض 43 گیندوں پر 120 رنز اسکور کرنے والے عثمان خان فروخ آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خان نے شیخوپورہ سے کرکٹ کھیلنا شروع ہوئے، سیالکوٹ ریجن میں بڑے کھلاڑی ہونے کی وجہ سے عثمان جیسے کھلاڑیوں کو موقع نہ مل سکا۔

تاہم عثمان نے ہمت نہ ہاری، اور کراچی آ کر رضان نائٹ میچز سمیت مقامی میچز میں بھرپور حصہ لیا، اعظم بھائی کلب میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ 2019 میں نیا ناظم آباد اور کراچی جیم خانہ میں بیسٹ بیٹ مین منتخب ہوئے۔ عثمان خان کا کہنا تھا کہ اس سب کی وجہ سے مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا، اور پھر کرونا کی وجہ سے پی ایس ایل ابو ظہبی چلی گئی تو وہاں بھی ہمت نہیں ہاری، کام بھی کرتا رہا وہاں اور ساتھ ہی کرکٹ کا شو بھی پورا کرتا رہا۔
سوشل میڈیا ذرائع StartUp Pakistan کے مطابق عثمان متحدہ عرب امارات میں پیٹرول پمپ پر
بھی کام کر چکے ہیں، کہتے ہیں کہ رزق حلال اور محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے، اور اس کا منہ بولتا ثبوت خود عثمان کی صورت میں ہم سب کے سامنے ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com